جہانیاں‘ سرکس شو کے دوران فائرنگ‘ بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

  جہانیاں‘ سرکس شو کے دوران فائرنگ‘ بھگدڑ مچنے سے متعدد افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ٹبہ سلطان پور (نمائندہ پاکستان) ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ جہانیاں میں لگنے والی لکی ایرانی سرکس میں شو کے دوران منچلے نوجوانوں کی ہوائی فائر نگ شو دیکھنے والوں میں بھگدڑ مچ گئی متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے تفصیل کے مطا بق ٹبہ سلطان پور کے نواحی علاقہ جہانیاں میں لکی ایرانی سرکس مالکان اور انتظامیہ کی نااہلی کے باعث شو دیکھنے کے دوران بیٹھے ہوئے منچلے نوجوانوں نے ہوائی فائرنگ کردی جس کے باعث بھگڈر مچ گئی جس کے باعث متعدد خواتین اور بچے زخمی ہوگئے جب اس سلسلہ (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

میں پولیس تھا نہ جہانیاں میں رابطہ کیا تو محرر عابد سنگھیڑا نے بتایاکہ پولیس نے سیکورٹی خدشات کے باعث لکی ایرانی لگا نے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد لکی ایرانی کے مالکان اعلیٰ شخصیت کی شفارش کروا کر لگائی ہے واضع رہے کہ کئی سال قبل پہلے بھی جہانیاں میں لکی ایرانی سرکس کے شو کے دوران فائر نگ سے ایک شخص جابحق ہو گیا تھا اور متعددافراد زخمی اسکے باوجود لکی ایرانی لگانے کی اجازت دینے پر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جارہاہے علاقہ کی مختلف تنظیموں کے افرادنے کمشنر ملتان اور آر پی او سے نوٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔