ہارون آباد‘ گیس پریشر کم‘ شہری کھانا بازار سے لانے پر مجبور

  ہارون آباد‘ گیس پریشر کم‘ شہری کھانا بازار سے لانے پر مجبور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہارون آباد (نامہ نگار) ہارون آباد شہر کے گنجان آباد علاقے بلدیہ کالونی، ٹبہ نور پورہ، دھوبی گھاٹ سمیت بعض علاقوں میں صبح اور رات کے وقت سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہوجاتا ہے، گیس پریشر کم ہونے سے شہری کھانا و ناشتہ بازاروں سے لانے پر مجبور ہیں جسے کھا کر شہری بالخصوص بچے معدے و دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جس وجہ سے شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہو گئے ہیں، شہریوں وقاص، عثمان، حذیفہ، عبداللہ و دیگر نے حکومت سے اپیل کی کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے اقدمات کئے جائیں۔