کالے یرقان کا حملہ‘ 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق 

    کالے یرقان کا حملہ‘ 3خواتین سمیت 4افراد جاں بحق 

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا 3 خواتین سمیت4 افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق گھوٹکی کی رہائشی80سالہ سگھڑ مائی‘  راجن پورکلاں کی65سالہ کندن مائی‘ سخی سرورکالونی کی 60سالہ مختاراں بی بی اورلیاقت پور کارہائشی65 سالہ جیدھاجی کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود چاروں افراد افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر