ملتان‘ 24وارداتیں‘ جگہ جگہ ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ لاکھوں روپے غائب 

ملتان‘ 24وارداتیں‘ جگہ جگہ ڈاکو ناکے‘ لوٹ مار‘ لاکھوں روپے غائب 

  



 ملتان (وقا ئع نگار)  ڈکیتی وچوری کی 24 مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے تفصیل کے مطابق قطب پور پولیس کے علاقے میں محمد یوسف سے دوڈاکوؤں نے 25 ہزار روپے چھین لئے جلیل آباد پولیس کے علاقے میں علی رحمان سے 85 ہزارروپے، مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں عظیم سے موبائل فون اور لیپ ٹاپ چھین لیا مظفرآباد پولیس کیعلاقے میں خالد زمان کے گھر سے ساڑھے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا کینٹ پولیس کے علاقے (بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

سے محمد بشیر کا موٹرسائیکل، چہلیک پولیس کے علاقے سے محمد سعید اور شاہ شمس پولیس کے علاقے سے محمد فاروق کاموٹرسائیکل چوری کر لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے میں امتیاز احمد کی دکان سے 5 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں، قطب پور پولیس کے علاقے سے محمد رمضان کا موٹرسائیکل، ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے محمد یاسین کا موٹرسائیکل، محمد عارف کے گھر سے  9 لاکھ روپے مالیت کے طوطے، نیوملتان پولیس کے علاقے میں مبشر علی کے گھر سے 55 ہزار روپے مالیت کا سامان، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں اصغر کے گھر سے 35 ہزارروپے مالیت کا سامان، حرم گیٹ پولیس کیعلاقے سے محمد عون، محمد ثاقب، محمد یامین، طاوس، محمد ندیم، محمد راشد، قمر نذیر اور یثرب گیلانی کے موبائل فون سیٹ چوری کرلئے گئے مخدوم رشید پولیس کیعلاقے میں صابر کے گھر سے ساڑھے چھ لاکھ روپے مالیت کے جانور چوری کرلئے گئے۔

غائب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...