ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈائریکٹر کالجز تبدیل‘ پروفیسر خالد قائم مقام انچارج 

ملتان سمیت صوبہ بھر کے ڈائریکٹر کالجز تبدیل‘ پروفیسر خالد قائم مقام انچارج 

  



ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈویڑنوں کے ڈائریکٹر کالجز ہٹا دیے اور ان ڈویڑنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ڈائریکٹر کا عارضی چارج دیدیا ہے۔اس سلسلہ میں ڈائریکٹر کالجز ملتان سید حیدر عباس گردیزی کو تبدیل کرتے ہوئے سیکرٹری ہائر ایجوکیشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ انکی جگہ ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان اسسٹنٹ پروفیسر محمد خالد کو  قائم مقام ڈائریکٹر کاچارج  دیدیا ہے اسی طرح ڈائریکٹر کالجز بہاولپور محمد ابراہیم کو بھی(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

 تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز بہاولپور  محمد اشفاق کو چارج دیدیا گیا ہے۔ریگولر ڈائریکٹر کی تعیناتی تک ڈپٹی ڈائریکٹرز بطور قائم مقام ڈائریکٹرز فرائض انجام دیتے رہینگے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر