دھند‘ مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی 

دھند‘ مختلف حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جاں بحق‘ متعدد زخمی 

  



ملتان‘ رحیم یار خان‘ کچا کھوہ (وقائع نگار‘ نمائندہ پاکستان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں شدید زخمی ہونے والے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق‘ 38 ہوگئے  ٹریفک کا پہلاحادثہ بستی پٹواری کی رہائشی 22سالہ طاہرہ بی بی اور18سالہ مدیحہ بی بی اپنے بھائی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر قریبی رشتہ داروں کو ملنے جارہی تھیں کہ تاج گڑھ روڈ پر موٹر سائیکل کی چین میں کپڑا پھنس گیا اور وہ توازن برقرار نہ رکھ(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)

 پائی اور سر کے بل سڑک پر جاگریں جس کے نتیجہ میں طاہرہ بی بی موقع پر ہی دم توڑگئی‘ زخمی مدیحہ بی بی کوہسپتال منتقل کردیا جبکہ دوسرا حادثہ خان پورکے رہائشی23سالہ محمدعدنان کے ساتھ پیش آیا جو موٹر سائیکل پرسوار ہوکر جارہاتھاکہ تیز رفتاری کے باعث آگے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے جاٹکرا اور شدید زخمی ہوگیا‘ ورثاء نے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود محمدعدنان جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا جبکہ مختلف حادثات میں زخمی ہونے والے38افراد جن میں ظفر آباد کا رہائشی11سالہ محمد بلال‘ خانپور کی45سالہ سلمیٰ بی بی‘ گلشن اقبال کی70سالہ صغریٰ بی بی‘ روجھان کی 70سالہ لعل مائی‘ تھلی چوک کی 50 سالہ فائزہ بی بی‘ پیر عبدالمالک کی35سالہ رشیداں بی بی‘ طاہر کالونی کا26سالہ غلام عباس‘ معین آباد کا25سالہ عبدالجبار‘ چک45کا50سالہ محمد یاسین اور چک82کا 14سالہ محمدطارق وغیرہ شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ٹرین کی زد میں آ کر نوجوان جاں بحق ہوگیا کچاکھوہ ریلوے اسٹیشن کے قریب 130 پندرہ ایل کا رہائشی شاہنواز ولد عمر دراز ریلوے لائن عبور کر رہا تھا کہ کراچی سے آنے والی ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا شاہ نواز کی لاش کو ضروری کارروائی کے لیے کچاکھو سول ہسپتال  میں لایاگیا جہاں پر پولیس تھانہ کچاکھوہ  نے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی۔ دھند کے باعث حادثات میں اضافہہوگیاگزشتہ دس روز کے دوران مختلف حادثات میں 945 زخمی نشتر ایمرجنسی منتقل کئے گئے۔گزشتہ روز نشتر ایمرجنسی میں 40کے قریب  زخمی منتقل کئے گئے جو کے مختلف حادثات میں زخمی ہو کر نشتر ہسپتال لائے گئے تھے۔گزشتہ ماہ 3752 مریض مختلف حادثات میں زخمی ہو کر نشتر ہسپتال لائے گئے۔ہسپتال حکام کے مطابق  زیادہ تر واقعات موٹر سائیکل حادثات کے پیش آ رہے ہیں۔اس حوالے سے انکا مزید کہنا تھا کے دھند کے باعث صبح کے اوقات اور شام کو حادثات میں زخمی ہو کر مریض بڑی تعداد میں آ رہے ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کے شہری دھند میں گاڑی چلاتے ہوئے احتیاط کریں۔

متعدد زخمی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...