سی ٹی ڈی کا آپریشن، 1دہشتگرد گرفتار، 6کلو وزنی بم ناکارہ 

سی ٹی ڈی کا آپریشن، 1دہشتگرد گرفتار، 6کلو وزنی بم ناکارہ 

  



روجھان(نمائندہ پاکستان)بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن سے پانچ سے چھ کلووزنی  برآمدکرلیاگیا ٹیموں نے بروقت بم ناکارہ بنا کر بڑی تباہی سے بچا لیاہے  تفصیل کے مطابق تھانہ عمرکوٹ کے علاقہ موضع گمانمل میں سی ٹی ڈی پولیس نے  بروقت کاروائی کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیاہے زرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس نے بروقت  کاروائی کرتے  ہوئے  بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں پانچ سے چھ کلو  بم نصب کرتے ہوئے ایک دہشت(بقیہ نمبر4صفحہ12پر)

 گرد کو گرفتار کرلیا ہے بم کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل ٹیمیں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی آفیسران موقع پر پہنچ گئے بم ڈسپوزل  ٹیم نے  موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنادیا بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن میں  6 کلو وزنی بم تھاپولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی تاہم  علاقے کو  سرچ آپریشن کے بعد کلیر کردیا زرائع کے مطابق گرفتار شخص کا نام خفیہ رکھا جارہے ہے اور اسے نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بم ناکارہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...