جماعت اسلامی ملک وآئین کی بالا دستی‘ حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے‘ سید ذیشان اختر 

جماعت اسلامی ملک وآئین کی بالا دستی‘ حکمرانی کیلئے جدوجہد کررہی ہے‘ سید ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نائب امیر  جماعت اسلامی جنوبی پنجاب سید ذیشان اختر نے کہاکہ اسٹیٹس کو کی محافظ پارٹیاں ایک پیج پر ہیں، ان میں پہلے فرق تھا نہ آج ہے۔ ان کی سوچ، ایجنڈا اور پالیسیاں عوام کی خدمت نہیں بلکہ ذاتی مفادات (بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

کے حصول کے گرد گھومتی ہیں۔ ان کی متبادل قوت صرف جماعت اسلامی ہے۔ ہمارے پاس ملک و قوم کی خدمت کا ایک واضح ایجنڈا اور روڈ میپ ہے۔ جماعت اسلامی  ملک میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کیلئے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ قانون سب کیلئے ایک ہونا چاہیے۔ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کی طرف سے میڈیا پر لگائی گئی پابندیاں ظلم و جبر اور حق کی آواز کو دبانے کا واضح ثبوت ہے۔ میڈیا پر ایسی پابندیاں تو ایوب خان، ضیاء الحق اور مشرف دور میں بھی نہیں تھیں۔

ذیشان اختر 

مزید : ملتان صفحہ آخر