مختلف شہروں میں گیس بحران‘ صورتحال ابتر حکومت عوام کیلئے زحمت بن گئی‘ افتخار احمد خان

      مختلف شہروں میں گیس بحران‘ صورتحال ابتر حکومت عوام کیلئے زحمت بن گئی‘ ...

  



مظفرگڑھ (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری انفارمیشن و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ناقص حکمت عملی اور عدم توجہی کی وجہ سے اس وقت پورے ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ (بقیہ نمبر16صفحہ12پر)

شہروں میں بھی گیس نہیں ہے اگر تھوڑی بہت میسر ہو تو تو گیس پریشر اتنا کم ہوتا ہے کہ یہ کسی کام کے استعمال میں نہیں آتی۔ جبکہ روز بروز گیس کے ریٹ بڑھانے کے باوجود گیس پریشر نہ ہونا ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ خصوصاً خانگڑھ 'شاہ جمال میں تو بحران شدت اختیار کر چکا ہے دوسری طرف بجلی کے حالیہ بلز نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے۔ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام پر بجلی کے اصل قیمت سے ہزار گنا سے زائد کے بل غریب عوام کو بھیجے جا رہے ہیں۔ جس کا کوئی جواز نہیں ہے اور نہ ہی کوئی پوچھنے والا ہے ایک طرف حکومت لوگوں کو 2020 میں بہتری اور خوشخبری کی نوید سنا رہی ہے تو دوسری طرف عوام پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے جا ریے ہیں۔ یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو 10 روپے فی ایٹم ریلیف کا علان کیا گیا مگر دو یوم قبل 25 سے 75 روپے فی ایٹم قیمت بڑھا دی تھی اور آج اس میں 10 روپے کا ریلیف اس سے بڑی زیادتی اور ظلم اور نہیں ہو سکتا۔ کاش وزیراعظم صاحب کچھ ٹائم نکال کر اگر اپنے سابقہ تقریروں کو ہی اگر سن لیں تو شاید ان کو پتہ چل سکے کہ تبدیلی کے نام پر ملک میں تباہی و بربادی آ گئی ہے۔ لوگ جھولیاں اٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔ انہوں نے پیپلزپارٹی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ خدا کے واسطے حکومت ہوش کے ناخن لے اور غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور نہ کرے اسمبلی میں جب بھی گیس اور بجلی اور مہنگائی پر بات ہوتی ہے توذمہ دران غلط اعدادوشمار دیتے ہیں افسوس اس بات پر ہے کہ پارلیمنٹ کے فورم پر بھی بڑی ڈھٹائی سے جھوٹ بول دیتے ہیں۔ اور اس طرح گفتگو کرتیہیں جیسے ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کیلئے زحمت بن چکی ہے

زحمت

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...