خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل، اسد عمر

  خصوصی اقتصادی زونز کا قیام حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل، اسد عمر

  



اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ سپیشل اکنامک زونز کا قیام اوراس پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،آنیوالے مہینوں میں سی پیک منصوبوں کی رفتار میں (بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

مزید تیزی لائی جائیگی۔ وفاقی وزیر نے یہ بات جمعہ کو چینی سفیر یاؤ جنگ سے ملاقات کے دوران خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان سی پیک اور اقتصادی تعاون سے متعلق معاملات زیر بحث آئے۔ اسد عمر نے کہا کہ آنیوالے مہینوں میں سی پیک منصوبوں کی رفتار میں مزید تیزی لائی جائیگی، سپیشل اکنامک زونز کا قیام اوراس پر عملدرآمد حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپیشل اکنامک زون مینوفیکچرنگ میں مشترکہ منصوبوں کے قیام کو ممکن بنائے گا جو دونوں اطراف کے کاروباری اداروں کو متحد کرے گا، پاکستانی مینوفیکچرنگ صنعتوں کیلئے یہ ضروری ہے کہ چینی کمپنیوں کے ساتھ شراکت کرکے عالمی ویلیو چین کا حصہ بنیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کے شعبہ میں تعاون کا فروغ اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال پاکستانی معیشت کیلئے انتہائی اہم ہے۔ چینی سفیر نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں اور پاکستانی مینوفیکچرنگ صنعتوں کے مابین تعلقات کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

اسد عمر

مزید : ملتان صفحہ آخر