بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوئی،یاسمین راشد

  بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی سے بچاؤ میں معاون ثابت ہوئی،یاسمین راشد

  



لاہور(جنرل رپورٹر) صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشدنے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے دوسرے روزکے پہلے سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر)(بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری بلوچستان مدثر وحید ملک، وفاقی سیکرٹری صحت ملک اللہ بخش، ڈاکٹرمنیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، غیرملکی ڈیلیگیٹس اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور خواتین وحضرات کی کثیرتعدادموجودتھی۔ مقررین نے ڈینگی بیماری پرقابوپانے کے حوالہ سے مختلف آراء پیش کیں اورکامیاب کانفرنس منعقدکروانے پرانتظامیہ کومبارکباددی۔ وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکاکانفرنس نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی بیماری سے بچاؤاورآگاہی پھیلانے میں معاون ثابت ہوئی ہے۔ بین الاقوامی کانفرنس کے انعقادکامقصدتمام سٹیک ہولڈرزکی کاوش سے ڈینگی بیماری کے مکمل خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بناناہے۔صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ پنجاب میں ریفرنس لیبارٹریزبنائی جائیں گی۔ سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے۔ ڈینگی سرویلنس کیلئے تمام عملہ کوجدیدتقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے انعقادکیلئے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان اور ان کی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے۔

یاسمین راشد

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...