میاں شبیر قریشی چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دلانے کیلئے سرگرم

    میاں شبیر قریشی چوک سرور شہید کو تحصیل کا درجہ دلانے کیلئے سرگرم

  



چوک سرورشہید(نامہ نگار) چوک سرورشہید کی عوام گزشتہ 35سالوں سے چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ دلانے کا مطالبہ کرتے چلے آئے ہیں غلام حیدر وائیں سے لیکر پرویز الٰہی، شہباز شریف سب نے یہاں کی عوام کو یقین دہانیاں کرائیں۔لیکن آج تک کوئی اس مطالبہ کو پورا نہیں کرسکا۔ موجودہ ایم این اے اور وفاقی وزیر مملکت شبیر علی قریشی نے بھی اس وعدہ پر الیکشن لڑا تھا کہ وہ چوک سرورشہید کو پہلے ہی سال تحصیل کاد رجہ دلوائیں گے۔ آزاد الیکشن لڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والے میاں شبیر علی قریشی(بقیہ نمبر5صفحہ12پر)

کو وفاقی وزیر مملکت بنا کر ٹرخا دیا گیا ہے اور ان کی کوئی بھی بات نہیں مانی جارہی۔ ان کا سب سے بڑا مطالبہ چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ دلانا اور کوٹ ادو میں یونیورسٹی قائم کرنا تھا۔ لیکن ان کے کسی مطالبہ کو وفاقی اور صوبائی حکومت اہمیت نہیں دے رہی جس کی وجہ سے حلقہ کی عوام ان سے مایوس ہوتی جارہی ہے۔میڈیا میں خبریں آنے کے بعد وفاقی وزیر مملکت دوبارہ متحر ک ہوئے اور گزشتہ روز انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے بات کی اور انہیں کہا کہ چوک سرورشہید کے تحصیل کے مطالبہ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو کہا کہ اب حلقہ کی عوام مذید انتظار نہیں کرسکتے۔ عوام تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف ہورہے ہیں۔ جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ جلدمظفرگڑھ کا دورہ کریں گے۔ اور وہاں چوک سرورشہید کو تحصیل کا درجہ دینے کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔ اور کوٹ ادو میں یونیورسٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کریں گے

سرگرم

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...