وزیراعلیٰ سے اویس خان دریشک کی ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ سے اویس خان دریشک کی ملاقات‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

  



مٹھن کوٹ (نمائندہ خصوصی) ضلع راجن پور کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے کیونکہ میرا تعلق اس پسماندہ علاقہ سے ہے اس لئے میں وہاں کے لوگوں کو درپیش مسائل بہتر طریقہ سے جانتا ہوں ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان خان بزدار نے مٹھن کوٹ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے سردار اویس خان دریشک سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوگی کہ ضلع راجن پور کے لوگوں کے مسائل کم وقت میں حل ہوں جس کے لئے انہوں نے فوری طور پر کوٹ مٹھن(بقیہ نمبر6صفحہ12پر)

اور گردونواح کے لئے12 کروڑ روپے کی لاگت سے ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کی نئے سروں سے تعمیر، صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کے11منصوبوں کی فوری منظوری بھی دی چیف آفیسر ٹاون کمیٹی کوٹ مٹھن سردار کلیم اللہ خان گشکوری نے بتایا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ایم پی اے سردار اویس خان دریشک کے ذریعے12 کروڑ روپے کی لاگت سے کوٹ مٹھن میں جو منصوبے شروع کئے جارہے ہیں ان میں 1 کروڑ45 لاکھ روپے سے زائد رقم سے مدنی مسجد سے بستی میانی ڈسپوزل تک سیوریج سکیم36, لاکھ روپے سے زائد رقم سے میانی روڈ کوٹلہ حسین بند تک کی مرمت 75 لاکھ روپے سے زائد رقم سے میراں سخی سے روڈ بے نظیر روڈ تک کی مرمت 1کروڑ روپے سے زائد لاگت سے چلڈرن پارک اور آفتاب سٹیدیم کوٹ مٹھن کی مرمت 35لاکھ سے زائد رقم سے مرمت سرکلر روڈ کوٹ مٹھن سے بستی محب علی،60 لاکھ روپے سے زائد کی لاگت سے روڈ گرلز کالج چوک سے فخر بند تک40 لاکھ روپے کی لاگت سے ٹاو¿ن کمیٹی کی مشینری کی خرید اور مرمت شامل ہے اور جن منصوبوں کے لئے21 جنوری کو تحصیل کونسل کے زریعے ٹیندر طلب کئے گئے ہیں

تبادلہ خیال

مزید : ملتان صفحہ آخر