نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ڈپلومہ‘ ایم فل کی کلاس شروع کرنیکا فیصلہ

نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں ڈپلومہ‘ ایم فل کی کلاس شروع کرنیکا فیصلہ

  



ملتان ( وقا ئع نگار) نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا ہے کہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی جلد ہیلتھ ایجوکیشن پروفیشنلز کے لئے ڈپلومہ و ایم فل شروع کرنے جارہا ہے۔جس سے میڈیکل ایجوکیشن کو نئی جہت ملے گی۔ڈیپارٹمنٹ آف میڈیکل ایجوکیشن رواں سال پہلی ہیلتھ ایجوکیشن پروفیشنلز کانفرنس بھی منعقد کرے گا۔وہ نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان میں پہلے(بقیہ نمبر7صفحہ12پر)

ٹریننگ سیشن کے اختتام پر ٹیچنگ ہیلتھ پروفیشنلز میں سرٹیفیکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹریننگ سیشن کے ذریعے ٹیچنگ ہسپتالوں کے اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کا موقع ملا ہے۔تاکہ انہیں تعلیم اور لیکچرز میں اور جدید اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے آگاہی مل سکے۔پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راوء نے مختصر عرصے میں اس ٹریننگ سیشن کے انعقاد کو ممکن بنایا۔انکی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راوء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ ٹریننگ پروگرام مکمل طور پر پیپیرلیس تھا۔ٹریننگ سیسشن میں بین الاقوامی فیکلٹی سے آئرلینڈ کے پروفیسر شین ناکس،ایڈرین مرفی،ساہیوال میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال،سابق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور و رجسٹرار نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر جنید سرفراز خان،سابق پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج بہاولپور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال،پروفیسر قاضی مسرور علی،پروفیسر آزاد علی آزاد،پروفیسر ڈاکٹر افتخار حسین خان،پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج،ڈاکٹر بلال سعید،ڈاکٹر شہباز اسلم ملیزئی،ڈاکٹر شفیق اللہ چودھری،ڈاکٹر سمیرا بدر و دیگر شریک ہوئے۔

تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...