غازی یونیورسٹی، سینڈ یکیٹ اجلاس میں ترقیاتی کاموں، پارکنگ ایریا تعمیر کرنیکی منظوری
ڈی جی خان (سٹی رپورٹر) غازی یونیورسٹی کے سنڈیکٹ کا تیسرا اجلاس ہواہے،یونیورسٹی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایات پر ہونیوالے ترقیاتی کاموں بشمول تزئین و آرائش، پارکنگ ایریاکی تعمیر اور ماڈرن لینڈاسکیپ کی منظوری دیدی گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز غازی یونیورسٹی ڈیرہ خان میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) کی زیر صدارت غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی کی سینڈیکیٹ کا تیسرا اجلاس منعقد ہوا۔ رجسٹراریونیورسٹی(بقیہ نمبر9صفحہ12پر)
ڈاکٹر اللہ بخش گلشن نے سیکرٹری کے فرائض سر انجام دیئے۔اس اجلاس میں وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر زکریا ذاکر، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے نمائندہ کے طور پر وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان ڈاکٹر عامر اعجاز،چیئر پرسن بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈاکٹر کشور ناہید رانا، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے ڈائریکٹر آف ایجوکیشن پروفیسر مظہر حسین گشکوری، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے محمد اکرام اللہ،ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ کریم کھوسہ، پروفیسر ڈاکٹر حیات محمد اعوان، ڈاکٹر عبدالقادر بزدار اورمسز شاہدہ آفتاب شریک ہوئے۔میٹنگ کے آغاز پر گذشتہ سنڈیکیٹ کے اجلاس میں کیے گئے اہم فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ سنڈیکیٹ کے دوسرے اجلاس کے منٹس کنفرم کیے گئے۔ یونیورسٹی سیلکشن بورڈ کے پہلے اجلاس منعقدہ 5اکتوبر 2019 میں کیے گئے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔جامعہ کی اکیڈمک کونسل کے تیسرے اجلاس منعقدہ 14دسمبر2019میں کیے گئے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کے پانچویں اجلاس کی سفارشات منظور کیں۔ ان سفارشات میں غازی یونیورسٹی کے لیے مختلف ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں۔ مرکزی داخلی راستہ، مرکزی اور اندرونی پارکنگ ایریا کے علاوہ واکنگ ٹریک کی تعمیرشامل ہیں، جامعہ کا مین گیٹ اور لنک روڈ کی تعمیر بھی ان ترقیاتی منصوبوں کا حصہ ہیں، یونیورسٹی میں ایک واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب اورمکمل سہولیات سے لیس 20 سمارٹ کلاس رومز کی تعمیر، اور انتظامی بلاکس کی بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے سولر سسٹم کی خریداری کی سفارشات شامل ہیں۔اس بجٹ میں سٹی کیمپس کی تزئین و آرائش کے لیے باغبانی اور نمائشی پودوں کی مد میں پیسے رکھے گئے ہیں۔ ان تمام ترقیاتی اخراجات کو تخمینہ تقریباً 269 ملین لگایا گیا ہے۔ ان ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے بعد غازی یونیورسٹی ایک ماڈل یونیورسٹی کی شکل اختیار کر جائے گی جس سے اس جامعہ میں پڑھنے والے بچوں کو ایک اچھا تعلیمی ماحول ملے گا۔ یونیورسٹی میں ہونے والے تعمیراتی و ترقیاتی کاموں کو تیز کرنے کے لیے قلیل المعیاد بنیادوں پر کنسلٹنٹس کی تعیناتی کی منظوری دی گئی۔Study Leave کے قوانین میں تبدیلی کی منظوری، یونیورسٹی کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا۔ جامعہ میں تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی تعیناتی کے Criteria کی منظوری،یونیورسٹی سٹاف کے میڈیکل الاؤنس کے بقایا جات جاری کئے گئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل (تمغہ امتیاز) نے غازی یونیورسٹی میں ان کے دور میں حاصل ہونے والی کامیابیوں غازی یونیورسٹی کو در پیش مسائل اور مستقبل کے لائحہ عمل سے تفصیلاً آگاہ کیارئیس جامعہ نے غازی یونیورسٹی میں جاری کردہ ترقیاتی منصوبوں بشمول حکومت پنجاب کی طرف سے 1300 ملین کے نئے پراجیکٹ ملنے اورپنجاب حکومت کی طرف سے مسلسل سرپرستی پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کا شکریہ ادا کیاہاؤس نے گزشتہ چند ماہ کی قلیل مدت میں یونیورسٹی کے ہر شعبے میں جامع منصوبہ بندی کے تحت ہونے والی بہتری کو سراہتے ہوئے اسے جنوبی پنجاب کی اس نوزائیدہ یونیورسٹی کی ترقی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیاآخر میں ہاؤس نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل کی قائدانہ صلاحیتوں، پروفیشنل کمانڈ اور ویژن کی تعریف کی اور اپنے تمام تر تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ امید ہے غازی یونیورسٹی اب بہت جلد پاکستان کی جامعات میں ایک نمایاں مقام حاصل کر لے گی۔