حکومت مہنگائی کا اعتراف کرکے اپنی ناکامی تسلیم کررہی ہے‘ محمد نواز ناجی 

حکومت مہنگائی کا اعتراف کرکے اپنی ناکامی تسلیم کررہی ہے‘ محمد نواز ناجی 

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عالمی بینک کا پاکستان کے بجٹ خسارے میں توقعات سے زیادہ اضافہ کااعلان حکومت کے بجٹ خسارے میں کمی کے دعوے کی تردیدہے حکومت آئے روز بجٹ خسارے میں کمی کاواویلاکرکے عوا م کوگمراہ کرنے(بقیہ نمبر21صفحہ12پر)

 میں لگی ہوئی ہے جبکہ صورتحال ا س کے بالکل برعکس ہے یہ بات حکومت کی معاشی پالیسیوں کی ناکامی کاواضع ثبوت ہے۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو تحریک بحالی صوبہ بہاولپورمحمدنوازناجی نے ایک بیان میں کہی انہوں نے کہاکہ حکومتی دعوؤں کے باوجود روپے کی قدرمیں کمی اورمہنگائی میں اضافہ ہورہاہے حکمران آئی ایم ایف کے کہنے پراپنے ہی عوام کیخلاف معاشی دہشت گردی میں مصروف ہیں آ ئے روز بجلی، تیل، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کردیاجاتاہے اورحکمران عوام پرمنی بجٹ لادنے جارہے ہیں جس سے عوام میں شدید مایوسی اوربے چینی پائی جاتی ہے حکومتی معاشی ٹیم کی کوئی کل سیدھی نہیں مہنگائی روزافزوں بڑھتی چلی جارہی ہے جبکہ حکمران سب اچھاکی رٹ لگائے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے اعلانات سے عوام کوریلیف نہیں ملے گااس کیلئے موثر اورٹھوس عملی اقدامات کرناہونگے انہوں نے کہاکہ پاکستان کی شرح نموکم کر2.4 فیصدہوجانابھی لمحہ فکریہ ہے نوازناجی نے کہاکہ صوبہ پنجاب کی بزدارحکومت بھی عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اب توخودحکومت مہنگائی کااعتراف کرکے اپنی ناکامی تسلیم کررہی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ترقی کیلئے سودی نظام سے چھٹکاراحاصل ہوکرناہوگا۔

نواز ناجی 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...