آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے  مرکزی رہنماء شیخ عمر دین کی آج دوسری برسی

 آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے  مرکزی رہنماء شیخ عمر دین کی آج دوسری برسی

  



  لودھراں (نمائندہ پاکستان) آل پاکستان اخبار فروش فیڈریشن کے مرکزی رہنماء شیخ عمر دین کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جائی گی۔اخبار فروش لودھراں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

کے سینئر رہنماء اسلم صدیقی نے کہا کہ اس سلسلے میں آج دعائیہ تقریب  آج سہ پہر 4 بجے  محمود الرحمن تبسم کے دفتر سپر چوک پر منعقد ہو گی اس تقریب میں مرحوم شیخ عمر دین کی اخبار فروشوں کیلئے کی جانیوالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اس تقریب سے شیخ عمر دین مرحوم کے صاحبزادے شیخ صلاح الدین،ضلعی رہنماء اخبار فروش سید سجاد شاہ اور اسلم صدیقی کا خصوصی خطاب ہو گا۔ اس تقریب میں مرحوم کے درجات بلندی اور مغفرت کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گااور آخر میں دعا بھی کرائی جائے گی۔

شیخ عمر دین

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...