ڈیرہ‘ شادی تقریب میں فائرنگ‘ بچہ زخمی‘ دولہا کے والد سمیت دو افراد گرفتار

ڈیرہ‘ شادی تقریب میں فائرنگ‘ بچہ زخمی‘ دولہا کے والد سمیت دو افراد گرفتار

  



ڈیرہ غازی خان(نمائندہ خصوصی)شہزاد کالونی میں شادی کی تقریب میں ھوائی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے دس سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔دس سالہ محمد سمیر گھر کے باہر کھیل رھا تھا کہ اچانک گولی(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

اسے آکر لگی جس سے بچہ شدید زخمی ھوگیا جسے فوری طور پر زخمی حالت میں ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع پر پولیس تھانہ گدائی موقع پر پہنچ گئی۔اور پولیس نے دولہا کے والد سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا شادی کی تقریب میں ایک گھنٹہ سے زائد فائرنگ ھوتی رھی۔جس سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔گدئی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر