پنجاب بھرمیں دھند، ملتان ائیر پورٹ پر12گھنٹے فلائیٹ آپریشن

  پنجاب بھرمیں دھند، ملتان ائیر پورٹ پر12گھنٹے فلائیٹ آپریشن

  



ملتان(نمائندہ خصوصی،نیوز رپورٹر)ملتان شہر اور گردونواح میں شدید دھند، ٹرینوں کا شیڈول گزشتہ روزبھی درہم برہی رہا- گزشتہ روز کراچی ایکسپریس، تیز گام،جعفر ایکسپریس،علامہ اقبال ایکسپریس،پاکستان ایکسریس،شاہ حسین ایکسپریس،اور عوامی سمیت دیگر گاڑیاں 3سے 9 گھنٹے کی تاخیر کا شکار رہیں،مسافر پریشان تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تاخیر کا شکار ہونے والی ٹرینوں میں کراچی (بقیہ نمبر10صفحہ12پر)

سے لاہور جانے والی شاہ حسین ایکسپریس 8گھنٹے، پاکستان ایکسپریس 5 گھنٹے، کراچی ایکسپریس 3گھنٹے، تیز گام 3 گھنٹے، لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس ساڑھے 6گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئیں - خیبر میل 5گھنٹے، ملت ایکسپریس 9گھنٹے اور ہزارہ ایکسپریس 7 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچیں ٹرینوں کی گھنٹوں کی تاخیر نے مسافروں کو پریشان کئے رکھا اور وہ شدید ٹھنڈ میں کئی گھنٹے تک ٹرینوں کی آمد کے منتظر رہے۔جنوبی پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج ہے، ملتان ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن 12 گھنٹے تک معطل رہا، ایک پرواز منسوخ، ملتان آنے والی دو پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، 14 پروازیں 5 سے 10 گھنٹے تک تاخیر کا شکار، تفصیل کے مطابق ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں دھند کا راج ہے جس کی وجہ سے ملتان ایئرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن 12 گھنٹے تک معطل رہنے سے کراچی جانے والی ایک پرواز کو منسوخ کر دیا گیا جبکہ قومی ایئرلائن کی دوبئی اور جدہ سے آنے والی دو پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا، جنہیں بعد ازاں ملتان کا موسم بہتر ہونے کے بعد ملتان لینڈ کرایا گیا، دوسری جانے دوحہ قطر سے ا?نے والی پرواز 7 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی اور 7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی، دوبئی سے آنے والی پرواز پانچ گھنٹے تاخیر کا شکار رہی جبکہ اس کی روانگی بھی 6 گھنٹے کی تاخیر سے ہوئی، جدہ سے ا?نے والی پرواز 5 گھنٹے کی تاخیر سے ملتان پہنچی، شارجہ سے آنے والی پرواز 6، اسلام آباد کی پرواز 2 جبکہ نجی ایئرلائن کی دوبئی سے آنے والی پرواز 8 گھنٹے لیٹ ملتان پہنچی، پروازوں کی تاخیر سے آمد اور روانگی کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، دوسری جانب ملتان تا سکھر موٹروے ایم فائیو بھی شدید دھند کے باعث بند رہی جبکہ ملتان تا فیصل ا?باد ایم فور اور عبد الحکیم تا لاہور موٹرویز بھی 11 گھنٹے تک مختلف سیکشنز سے بند رہیں، جس پر موٹروے پولیس کے حکام کا کہنا کہ دھند میں شہری غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...