مظفر گڑھ‘ مالکان کی من مانیاں‘ متعدد پرائیویٹ تعلیمی ادارے اوپن

  مظفر گڑھ‘ مالکان کی من مانیاں‘ متعدد پرائیویٹ تعلیمی ادارے اوپن

  



مظفرگڑھ(خبر نگار) سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پنجاب حکومت نے پنجاب بھر میں 6 جنوری تا 12 جنوری تک تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کے احکامات جاری کیے،شہر اور گردونواح میں حکومتی احکامات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے متعدد پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان نے ادارے کھول لیے،اساتذہ اور بچوں سکول حاضر ہونے کیلئے جبری طور پر بلا کر(بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

کلاسیں شروع کرا دی گئیں،چھٹیوں کے باوجود کھولے گئے پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں سر فہرست ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے جیل روڈ پر واقع دی سپرٹ سکول ہے جو انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، یادگار چوک،علی پور روڈ پر واقع معروف تعلیمی اداروں کے علاؤہ شہر کے گردونواح میں قائم متعدد پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھلے رہے،بچوں کے والدین نے اعلیٰ حکام سے پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مالکان کو حکومتی احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اوپن

مزید : ملتان صفحہ آخر