تیل قیمتوں میں اضافے کا بہانہ‘ ٹرانسپورٹرز کی لو ٹ مار‘ لڑائی جھگڑے

  تیل قیمتوں میں اضافے کا بہانہ‘ ٹرانسپورٹرز کی لو ٹ مار‘ لڑائی جھگڑے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)پٹرولیم مصنوعات کے اضافہ کا بہانہ کرکے اکثرٹرانسپوٹر مبینہ طور پرمسافروں سے من مرضی کا کرایہ لینے لگیہیں لڑائی جھگڑا معمول بن واقعات کے مطابق عوامی و سماجی شہری حلقوں اور مسافروں بلال حسین مقصود احمد امیر علی محمد راشد لطیف احمد رضا خان (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

جماعت علی حاجی رفیع سرفراز احمد سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اکثر پبلک ٹرانسپورٹ کے عملہ نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا بہانہ کرکے ازخود کرایہ بڑھا دیا ہے جس کی وجہ سے گاڑی عملہ اور مسافروں سے غیراخلاقی رویہ اختیار کرتے ہیں اور جومسافر زائد کرایہ نہ دے گاڑی سے بغیر اسٹاپ اتاردیتے ہیں اور خواتین مسافروں سے بھی مبینہ طور پر غیراخلاقی رویہ اختیارکرتے ہیں اکثر پبلک ٹرانسپورٹ اوردیگر لوکل سٹاپ کی سواریوں سے زائد کرایہ وصول کرنے لگے جس پرعوامی و سماجی شہری حلقوں اور مسافروں نے متعلقہ اعلیٰ احکام سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
لڑائی جھگڑے