روجھا ن، شاپس مالکان کی ہیرا پھیری وظیفہ رقوم میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا انکشاف

        روجھا ن، شاپس مالکان کی ہیرا پھیری وظیفہ رقوم میں بڑے پیمانے پر کرپشن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان)یو بی ایل اومنی شاپس بے نظیر انکم سپورٹ ہروگرام کی بیوہ،بے سہارا،غریب خواتین کی امدادی ر(بقیہ نمبر25صفحہ12پر)


قوم کی کٹوتی کے ساتھ بیوہ بے سہارا غریب خواتین کے بچوں کے وظیفہ کی رقوم بھی ہڑپ کرگئے وظیفہ کی رقوم میں کروڑوں روپے کی کرپشن بے نقاب ہوگئی او وی یو بی ایل فرنچائز روجھان شاپس کے مالکان کی بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت امداد لینی والی بیوہ بے سہارا غریب خواتین کی امدادی رقوم سے ناصرف کٹوتی کرکے کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی بلکہ کرپشن کے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں جس کے تحت امداد لینی والی لاکھوں بیوہ بے سہارا غریب خواتین کے بچوں کے آنے والے بیوہ بے سہارا غریب سادہ لوح لاکھوں خواتین کے انگوٹھے لگا کر وظیفہ کی امدادی رقوم خود کھا گئے اور ہر ماہ کروڑوں روپے کی کرپشن کی روجھان کی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت بیوہ بے سہارا غریب خواتین کو علم نہہں کہ ہر امدادی قسط کے ہمراہ انکے جتنے بچے ہیں تمام بچوں کی وظیفہ کی امدادی رقوم بھی آتی ہیں جن خواتین کو علم ہے انکو تمام بچوں کی امدادی رقوم دینے کی بجائے کم بچوں کی امدادی رقوم دے کر ٹال دیا جاتا ہے باقی بچوں کی رقم خود دبالی سادہ لوح روجھان خواتین کو کء عرصہ تک علم ہی نہ ہوسکا کہ انکے امدادی قسط کے ہمراہ وظیفہ کی امدادی رقوم بھی آئی ہوئی ہیں انکی لاعلم کا فرنچائز مالکان نے خوب فاہدہ اٹھائے امدادی رقوم میں کٹوتی کے ساتھ ساتھ وظیفہ کی رقم پر بھی خوب ہاتھ صاف کیے روجھان کی رہائشی الہی بخش مزاری کا کہنا ہے کہ میری بیوی کا بلاوجہ اعتراض لگا کر امداد رقم دبا لی گء اور میرے بچوں کے وظیفہ کی رقم بھی نہیں دی جارہی ہے جس پر وزیراعظم عمران خان نوٹس لیے دوسری طرف بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت امداد لینی والی خواتین جنت مائی،سلمی مائی کندن مائی،حسنیہ مائی سمیت دیگر خواتین کا  کہنا ہے کہ صاف شفاف رقم چلانی ہے تو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیبٹ کارڈ کو اے ٹی ایم کارڈ میں تبدیل کیا جائے جبکہ اب رقم چلانی والی فرنچائز کمپنیوں کو ہدایت کی جائے کہ انگوٹھا لگانے کے بعد دی جانیوالی رقم کی رسید بنا کردی جائے کی کتنی رقم آئئ اور کتنی ادا کی جارہی ہے امدادی رقوم چیک کرنے کا نظام بنایا جائے جبکہ یو بی ایل فرنچائز کمپنوں کے خلاف وظیفہ کی رقم خررد برد کرنے پر کاروائی کی جائے۔
فراڈ