سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ جاوید اقبال بخاری 

سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار بہتر کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں‘ جاوید ...

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری کی صدارت ڈویلپمنٹ سکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں محکمہ ایجو کیشن اور صحت کی ڈویلپمنٹ سکیموں اور مختلف محکموں کی کار کر دگی کا جائزہ لیا گیا۔صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن(بقیہ نمبر14صفحہ12پر)

 سید جاوید اقبال بخاری نے اس موقع پر کہا کہ ضلع بھر کے سرکاری سکولوں میں تعلیمی معیار کے فروغ کو عملی جامہ پہنایا جائے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کی بہترین طبی سہولیات مہیا کی جائیں انہوں نے اس موقع پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کا حکم بھی دیاصوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری نے مزید کہا کہ اشیاء خوردونوش کی چیزوں کو مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنائی جائے انتظامیہ اور پو لیس کھلی کچہریوں کے انعقاد کرے اور عوام کے مسائل کو حل کریں تاکہ ان کی مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ گرین اینڈ کلین پنجاب مہم کو کامیاب کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں شہر، قصبوں اور دیہاتوں کو صاف ستھرا بنا جائے ا س سے شہریوں کو صاف ستھرااور خوشگوار ماحول میسر آئے گا انہوں نے اس موقع پر مزید ہدایات کیں کہ سموگ کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں تجاوزات کے خاتمے کیلئے کسی بھی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کر ایا جائے سرکاری دفاتر کی صفائی ستھرائی پر خصو صی توجہ دی جائے تمام صوبائی محکموں کا آپس میں بہترین کمیونیکشن روابط ہونا چاہیے صوبائی سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن سید جاوید اقبال بخاری نے مز ید کہا کہ وورسیز پاکستانیز کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے اوورسیز پاکستانیر ملکی معیشت میں بہت اہم کر دار ادا کر رہے ہیں ان کی فیملیز کی مشکلات کو ختم کرنا ہمار ی ذمہ داری ہے اس موقع پر ے ڈی سی آر محمد فاروق ڈوگر، اے ڈی سی جی خالد محمود، اے ڈی ایف اینڈ پی عبدالطیف خان،اے سی وہاڑی احمدنوید، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ مظفر خان،سی ای او ایجوکیشن حافظ محمد قاسم، ایس این اے خرم سلیم اور دیگر تمام محکموں کے افسران موجو دتھے۔

جاوید اقبال 

مزید : ملتان صفحہ آخر