ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کی  نئی حلقہ بندیوں پر عملدرآمد روک دیا

ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کی  نئی حلقہ بندیوں پر عملدرآمد روک دیا

  



لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کی نئی حلقہ (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)

بندیوں پر عمل درآمد روک دیاہے،مسٹرجسٹس ساجد محمودسیٹھی نے یہ عبوری حکم سیالکوٹ کے درخواست گزار محمد نواز کی درخواست پر جاری کیا،فاضل جج نے پنجاب حکومت،ڈی سی اور اے سی سیالکوٹ سے جواب بھی طلب کر لیا ہے، درخواست گزار محمد نواز کی طرف سے موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت نے غیر قانونی طور حلقہ بندیاں کیں،حکومت نے اپنے نمائندوں کو نوازنے کے لئے نئی حلقہ بندیاں کیں،غلط حلقہ بندیوں کے باعث دیہی علاقوں کو شہری علاقوں میں شامل کر دیا گیا ہے،درخواست گزار کے پکی کوٹلی سیالکوٹ کے حلقہ کی آبادیوں کو دوسرے حلقہ میں شامل کر دیا گیا ہے،عدالت سے استدعاہے کہ نئی حلقہ بندیوں کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

عملدرامد روک دیا 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...