جلالپور بار الیکشن‘صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کانٹے دار مقابلہ‘ دیگر نشستوں کے امیدوار بلامقابلہ منتخب

جلالپور بار الیکشن‘صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں پر کانٹے دار مقابلہ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جلالپور پیر والہ (نامہ نگار) بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں آج (11 جنوری کو) صرف صدر اور جنرل سیکرٹری کے عہدوں کے لیے پولنگ ہو رہی ہے صدارت کے لیے چوہدری محمد اسلم اور عبدالرزاق بھپلا اور جنرل (بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

سیکرٹری کے لیے ریاض حسین ڈیپال اور اعجاز حسین کچالہ اْمیدوار ہیں۔ گذشتہ روز نائب صدر کے امیدوار ملک سعید کچالہ نے الیکشن سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا جس کے بعد الیکشن بورڈ نے مدمقابل امیدوار سید افتخار بخاری کو بلامقابلہ نائب صدر قرار دے دیا ہے۔الیکشن بورڈ نے جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر حبیب الرحمٰن قریشی اور فنانس سیکرٹری کی نشست پر رانا محمد طارق کو بھی مدمقابل امیدواروں کے دستبردار ہونے کے سبب کامیاب قرار دے دیا ہے علاوہ ازیں مجلس عاملہ کی مقررہ 5 نشستوں پر 5 ہی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی داخل ہونے پر انہیں بلامقابلہ منتخب قرار دیاجا چکا ہے ان میں اقبال جاوید کچالہ‘ محمد یونس کرمانی‘ عطااللہ ناصر بھٹی‘ محمد یوسف خان اور آصف خان بلوچ شامل ہیں۔مزید براں جمعہ کے روز صدارتی امیدوار عبدالرزاق بھپلا کے حامیوں نے ووٹر وکلا کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جس میں پروفیشنل لائرز فورم کے ملک ارشد کھاکھی نے اپنے ساتھیوں سمیت صدارت کے لیے عبدالرزاق بھپلا اور جنرل سیکرٹری کے عہدہ کے لیے اعجاز حسین کچالہ کی حمایت کا اعلان کیا۔ عبدالرزاق بھپلا نے اپنے خطاب میں پروفیشنل لائرز فورم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ صدر بار منتخب ہو کر بار اور بنچ کے بہتر تعلقات کے لیے کوشاں رہیں گے‘ سینئرز کے ساتھ ساتھ جونیئر وکلا کے عزت و احترام پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
جلالپور /بار الیکشن