کوئٹہ، مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 15افراد شہید، 20زخمی 

    کوئٹہ، مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں دھماکہ، ڈی ایس پی سمیت 15افراد ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کوئٹہ (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی)کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد و مدرسہ میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی)،امام مسجد سمیت 15 افراد شہید اور 19 زخمی ہوگئے،صدر، وزیراعظم،  چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سپیکر وڈپٹی سپیکر، وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزیر داخلہ کی  دھماکے کی شدید مذمت الفاظ میں مذمت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد و مدرسہ میں دھماکے سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی)،امام مسجد سمیت 15 افراد جاں بحق اور 19 زخمی ہوگئے۔دھماکا سیٹلائٹ ٹان کے نواحی علاقے غوث آبادکے مدرسہ دارالعلوم شریعہ کی مسجد میں ہوا ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل(ڈی آئی جی)کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے دھماکے میں ڈی ایس پی امان اللہ سمیت 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے میں 19 افراد زخمی بھی ہوئے۔دھماکے کے بعد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی جبکہ ریسکیو عملے نے زخمیوں کو سول ہسپتال کے ٹراما سینٹر منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد کی فراہمی شروع کردی گئی۔سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مدرسے کے اردگرد کا علاقہ خالی کرا دیا،سول ہسپتال،کوئٹہ  میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی ۔پولیس کے مطابق دہشتگردی میں 7 سے 8 کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا۔ سی ٹی ڈی کے عملے نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال   نے  سیٹلائٹ ٹاؤن کی مسجد میں دھماکے کی شدید الفاظ میں  مذمت کی ہے۔انہوں نے دھماکے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو زخمیوں کو بہتر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیااللہ لانگو نے بھی مسجد کے اندر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ہماری ترقی اور ابھرتے ہوئے پاکستان سے خائف ہیں جبکہ اندرونی و بیرونی دشمن پاکستان میں بے چینی اور بدامنی کو بڑھاوا دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مایوسی، ناکامی کا شکار اور شکست خوردہ دہشت گرد ہمارے نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاہم ملک کے امن و امان کو خراب کرنے کے شیطانی مقصد میں دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیا جائے گا۔ذرائع  کے مطابق گزشتہ روز ڈی ایس پی  حاجی امان اللہ کے بیٹے کو بھی  ایک ماہ قبل  فائرنگ کرکے قتل کردیاگیاتھا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی  کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت  کرتے ہوئے کہا  ہے کہ دہشتگرد ملک میں بد امنی پھیلانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں، قوم دشمن کی ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے،وزیر اعظم عمران خان نے بھی  قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا  دھماکے کی   مذمت کرتے ہوئے  زخمیوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاؤن بم دھماکے کی رپورٹ  طلب کر لی  ۔  صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگرد ملک میں بد امنی پھیلانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔ قوم دشمن کی ناپاک سازشوں کے خلاف متحد ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے  کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت کی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاؤن دھماکے کی زخمی کی اور زخمیوں کو بہترسہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،دھماکے میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ سٹیلائٹ ٹاؤن بم دھماکے کی رپورٹ وزیر اعلیٰ بلوچستان سے طلب کر لی ہے۔  چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد میں بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے کبھی بھی سچے مسلمان نہیں ہوسکتے۔۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کی ٹویٹ کے مطابق دھماکے کے فوری بعد ہی ایف سی بلوچستان کے جوان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے پولیس کے ساتھ مشترکہ آپریشن شروع کردیا جبکہ زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کیا۔ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی  نے   نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وثوق سے نہیں کہا جا سکتا کہ یہ دھماکہ ڈی ایس پی حاجی امان اللہ کو ہی ٹارگٹ کرنے کیلئے کیا گیا  کیونکہ وہ  پولیس ٹریننگ سینٹر کوئٹہ تعینات  تھے،ان کا گھر اسی علاقے میں موجود ہے جس کی وجہ سے وہ دھماکے کی زد میں آگئے، اس علاقے میں زیادہ تر افغان مہاجرین رہتے ہیں،دھماکے کا سبب جاننے کیلئے سیکیورٹی ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔   وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار   نے کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاؤن دھماکے کی مذمت کی  زخمیوں کی صحت یابی کے دعا کی اورکہا کہ قوم نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں، دشمن ملک میں عدم واستحکام پیدا کرنیکی مذموم کوشش کر رہا ہے


دھماکہ

مزید :

صفحہ اول -