امریکی فوج عراق سے انخلا کا طریقہ کار طے کرے، عراقی وزیراعظم کا پومپیو کو فون

 امریکی فوج عراق سے انخلا کا طریقہ کار طے کرے، عراقی وزیراعظم کا پومپیو کو ...

  



 بغداد (مانیٹر نگ ڈیسک) عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہنا ہے کہ اپنی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتے ہیں، امریکی فوج عراق سے انخلاء   کا طریقہ کار طے کرے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کو ٹیلیفو کیا۔  خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عراقی وزیراعظم نے مائیک پومپیو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج کے انخلاء کا طریقہ کار طے کر ے۔ اپنی ملکی خود مختاری اور سالمیت کے خلاف ہر قسم کے اقدام کو رد کرتے ہیں۔ امریکی اور ایرانی دونوں میزائل حملے عراق کی خود مختاری کے خلاف تھے۔عادل عبدالمہدی کا کہنا تھا کہ ایک وفد عراق بھیجیں جو پارلیمانی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنائے، وفد امریکی افواج کے عراق سے بحفاظت انخلا کے لیے لائحہ عمل مرتب کرے۔عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکی افواج اور جنگی سامان حکومت کی اجازت کے بغیر عراق میں داخل ہو رہا ہے جو کہ موجودہ معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق کی خودمختاری اور سالمیت کا احترام کرتے ہیں اور وہ انہی نکات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

 امریکی فوج

مزید : صفحہ اول


loading...