شہبازشریف کا سارا زور ذاتی  تشہیر پر تھا،فیاض الحسن چوہان

  شہبازشریف کا سارا زور ذاتی  تشہیر پر تھا،فیاض الحسن چوہان

  



لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہبازشریف نے اپنی ذاتی تشہیر پر اربوں روپے لگا دیئے لیکن اٹھارویں ترمیم کے بعد صوبوں کے دائرہ کار میں آنے والے محکموں خصوصاً پریس قوانین پر کوئی کام نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر آفس میں محکمانہ امور سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اطلاعات نے محکمہ میں خالی آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ خالی آسامیوں پر بھرتیوں سے کئی خاندانوں کو روزگار ملے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے ذمہ دارانہ رپورٹنگ اور مثبت رویوں کی ترویج کیلئے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل کی بھی ہدایت کی جو ایک ہفتے بعد اس حوالے سے اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ 

فیاض چوہان

مزید : صفحہ اول


loading...