پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان، وزیراعظم نے کارکردگی کی رپورٹ طلب کر لی 

    پنجاب کابینہ میں ردوبدل کا امکان، وزیراعظم نے کارکردگی کی رپورٹ طلب کر ...

  



لاہور (آن لا ئن)وزیراعظم عمران خان نے اپنے آئندہ دورہ لاہور سے قبل پنجاب کابینہ کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے آخری مہلت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجا ب کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی ہے اور وہ آئندہ ہفتے لاہور کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران کابینہ اراکین کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ وزیراعلی عثمان بزدار سے بھی تفصیلی ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ناقص کارکردگی والے وزراء کے محکموں میں ردوبدل اور تبدیلی کا امکان ہے۔وزیراعظم نے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کیلئے وزرا ء کو ہرصورت عوامی مسائل حل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

 کابینہ/ردوبدل امکان

مزید : صفحہ اول


loading...