چیف الیکشن کمشنر کاتقرر،حکومت اور اپوزیشن نئے نام لانے پر متفق

  چیف الیکشن کمشنر کاتقرر،حکومت اور اپوزیشن نئے نام لانے پر متفق

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک کے خاتمے پر پیشرفت، حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام لانے پر متفق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن اور حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے دیئے گئے نام واپس لے لئے، حکومت اور اپوزیشن چند روز میں دوبارہ نئے نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کرے گی، آئندہ ہفتے چیف الیکشن کشمنر اور ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے آٹھ ناموں کی ابتدائی فہرست بنا لی، حکومت نے نئے ناموں کی چھان بین اور ٹریک ریکارڈ دیکھنا شروع کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر

مزید : صفحہ اول


loading...