نواز شریف کیخلاف چودھری شوگرملزکرپشن انکوائری کی ابتدائی رپورٹ تیار

  نواز شریف کیخلاف چودھری شوگرملزکرپشن انکوائری کی ابتدائی رپورٹ تیار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی) کرپشن الزامات میں سزا یافتہ سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز کرپشن انکوائری کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی۔ذرائع کے مطابق نیب رپورٹ میں نوازشریف کے عدم تعاون اور ضمانت پر بیرون ملک روانگی کو تفتیش کی تکمیل میں رکاوٹ قرار دیا گیا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق رپورٹ میں نواز شریف کی جانب سے چودھری شوگر ملز سے براہ راست کروڑوں روپے وصولی کے ثبو ت بھی شامل کیے گئے ہیں، نواز شریف 26 جون 2010 سے 3 جون 2013 تک چوہدری شوگر ملز سے کروڑوں روپے وصول کرتے رہے۔رپورٹ کے مطابق نواز شریف نے چودھری شوگر ملز سے دوبار 56 لاکھ 67 ہزار، 9 بار 5 لاکھ 60 ہزار وصول کیے، 22 دفعہ 8 لاکھ کی رقم اور 20 بار 8 لاکھ 20 ہزار417 روپے نواز شریف کو ادا کیے گئے۔ نواز شریف چودھری شوگر ملز میں ایک کروڑ سے زائد شیئرز کے مالک بھی رہے۔ رپورٹ کے مطابق نواز شریف 2008 میں 12 لاکھ اور 2016 میں چودھری شوگر ملز کے ایک کروڑ 20 لاکھ 12  ہزار 5 سو38  شیئرز کے مالک رہے۔
ابتدائی رپورٹ تیار

مزید :

صفحہ اول -