کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے 2بچیوں سمیت 6افراد جاں بحق، 5زخمی 

        کراچی، گاڑی میں آتشزدگی سے 2بچیوں سمیت 6افراد جاں بحق، 5زخمی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)نیو کراچی میں وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق نیو کراچی کے علاقے 2 منٹ چورنگی کے قریب ہائی روف اور رکشے میں تصادم کے باعث آگ لگی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ وین میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جن میں خاتون، 2 بچیاں، ایک بچہ اور ایک نوجوان شامل ہیں۔پولیس کے مطابق  آتشزدگی کے واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کیلئے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ چلتی گاڑی میں آگ لگی ہوئی تھی اور اسی حالت میں گاڑی رکشے سے جا ٹکرائی تاہم گاڑی میں موجود سلنڈر محفوظ ہے۔پولیس کے مطابق جاں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو شادی میں شرکت کیلئے جارہے تھے۔جاں بحق 3 افراد کی شناخت ناصر، دیدار اور نیلوفر کے نام سے ہوئی ہے۔
کراچی/حادثہ

مزید :

صفحہ اول -