ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کو با صلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا: فردوس عاشق

ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کو با صلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا: ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، تحریک انصاف کی کامیابی میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے۔ 30 ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ پہلی بار مدارس میں بھی فنی تعلیم کا پروگرام شروع کیا گیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے وژن، ثابت قدمی اور نظریہ سے نوجوانوں کو متاثر کیا۔ نوجوان پاکستان میں بدعنوانی اور موروثی خاندانی سیاست سے بیزار تھے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوانوں کی امید ہیں، انہیں ہنر مند بنانا وزیراعظم کا مشن ہے۔ 30 ارب روپے کا ہنر مند پاکستان پروگرام نوجوانوں کی ترقی اور انہیں باصلاحیت بنانے میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ یہ پروگرام نوجوانوں کو تعلیم و تربیت اور ٹیکنالوجی کی مہارت سے لیس کرکے عصری تقاضوں کے ہم پلہ بنائے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار 70 مدارس میں ہنرمند بنانے اور فنی تعلیم کا اہتمام کیا گیا ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پہلی حکومت ہے جو مدارس کے بچوں کے لئے مذہبی تعلیم کے ساتھ ساتھ انہیں تکنیکی وفنی مہارت سے بھی آراستہ کرے گی۔ اس طرح ان نوجوانوں کو روزگار کے یکساں مواقع فراہم ہوں گے۔ نیشنل ایکریڈیشن کونسل کا قیام ملک میں پیشہ ورانہ تربیت کے معیار میں اہم ثابت ہوگا، پیشہ ورانہ تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے 75 سمارٹ کلاس رومز اور دوست ممالک کے تعاون سے 5 سنیٹرز آف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔ایک دوسرے ٹویٹر پیغام میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پھول جیسے بچے پاکستان کا مستقبل ہیں،انہیں گھناؤنے ظلم سے بچانااورمعاشرتی تحفظ دینا عمران خان کا وژن اورحکومت کا عزم ہے لہٰذا زینب الرٹ بل بچوں کو محفوظ بنانے کیلئے اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ قانون کے تحت زینب الرٹ رسپانس اورریکوری ایجنسی کا قیام ممکن ہو سکے گا۔

فردوس عاشق اعوان

مزید : صفحہ اول


loading...