پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 163 سوالوں کا جواب دیدیا

  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے 163 سوالوں کا جواب دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا 38 صفحات پر مشتمل تفصیلی جواب بھجوادیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوادیاہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان پر عملدرآمد بارے 163 سوالات کے جواب دیئے ہیں، ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے پر پاکستانی جواب 38 صفحات پر مشتمل ہے۔تفصیلی جوابی رپورٹ میں فیٹف کے اٹھائے گئے 27 نکات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ایکشن پلان کے ایشیاء پیسفک گروپ کا اجلاس 21 جنوری سے بیجنگ میں شروع ہوگاجس میں ان جوابات کا جائزہ لیاجائیگا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی عملدرآمد رپورٹ کی روشنی میں گرے لسٹ سے نام ہٹانے پر پیش رفت ہوسکے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی رپورٹ کے ہمراہ قانون سازی، پالیسی سازی اور عملدرآمد سے متعلق نوٹیفکیشن بھی منسلک ہیں، اینٹی ٹیرر فنانسنگ پر دی گئی سزاؤں کی تفصیلات بھی اس جوابی رپورٹ میں شامل ہے۔ 
ایف اے ٹی ایف 

مزید :

صفحہ اول -