اثاثہ کیس، خورشید شاہ کیخلاف انکوائری کیلئے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل

اثاثہ کیس، خورشید شاہ کیخلاف انکوائری کیلئے 5رکنی جے آئی ٹی تشکیل

  



سکھر (آئی این پی) آمدن سے زائد اثاثہ جات رکھنے کے الزام میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کے خلاف مکمل انکوائری کیلئے پانچ رکنی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم  (جے آئی ٹی)تشکیل دے دی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل نیب ملتان عتیق الرحمن جے آئی ٹی کے سربراہ مقرر کر دیے گئے ہیں۔جے آئی ٹی  ممبران میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے عبد الحفیظ، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ڈپٹی رجسٹرار رضوان ہارون اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سجاد مصطفی باجوہ بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی میں خورشید شاہ کیس کے انویسٹیگیشن آفیسر ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عباالحسن کاشان کا نام بھی شامل ہیں۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے خورشید شاہ کیس کی انکوائری کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

خورشید شاہ

مزید : صفحہ اول


loading...