برطانیہ کے روٹھے شہزادے کی سیکیورٹی پر 6لاکھ پاؤنڈ سالانہ خرچ ہونگے 

برطانیہ کے روٹھے شہزادے کی سیکیورٹی پر 6لاکھ پاؤنڈ سالانہ خرچ ہونگے 

  



لندن (این این آئی)برطانیہ کے روٹھے شہزادے کی سیکیورٹی پراب بھی برطانوی عوام کو چھ لاکھ پاونڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے، میڈیارپورٹس کے مابق شہزادہ ہیری اورمیگھن کے سفر پر سوا لاکھ پاؤنڈ علیحدہ خرچ ہوں گے، انہیں سوا دو ملین پاونڈ شہزادہ چارلس کی چیریٹی سے آمدنی ہوگی۔ادھر شاہی خاندان کے سابق محافظ نے شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل کو خبردار کیا کہ کہ وہ لیڈی ڈیانا سے سبق سیکھیں۔ایک سابق محافظ نے سیکیورٹی کے لیے اسکاٹ لینڈیارڈ پر بھروسہ برقرار رکھنے کا مشورہ دیا۔برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ کم سیکیورٹی کی وجہ سے لیڈی ڈیانا کی موت ہوئی تھی۔برطانوی میڈیا کے مطابق روسی ارب پتی نے شہزادہ ہیری کو چھٹیاں گزارنے کیلئے 11 لاکھ ڈالرمالیت کا گھر دیا ہے۔ شہزادے کی سیکیورٹی پراب بھی برطانوی عوام کو 6 لاکھ پاونڈ سالانہ خرچ کرنا پڑیں گے۔

 سیکیورٹی پر خرچ

مزید : صفحہ اول