پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کیلئے چین کا سب سے بڑا سائنٹیفک ایوارڈ 

پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر عطا الرحمان کیلئے چین کا سب سے بڑا سائنٹیفک ایوارڈ 

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر عطا الرحمان کو سال 2020  کے لئے چائنا انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آپریشن ایوارڈ دیا گیا ہے، انہیں  کیمسٹری کے شعبے میں گراں قدر خدمات پر اس اعزاز سے نوازا گیا۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستانی سائنسدان نے فارماکالوجی، وائرالوجی اور نینو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں خدمات سرانجام دیں۔ ڈاکٹر عطاالرحمان نے چین کیساتھ آرگینک کیمسٹری، جینیات اور زرعی سائنس کے شعبوں میں تعاون بڑھایا۔ڈاکٹر عطا الرحمان کو کیمسٹری کے شعبے میں خدمات پر چین کے سب سے بڑے سائنسی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ڈاکٹر عطا الرحمان کو پاکستان میں تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور نشان امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ وہ اس وقت وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے سائنس وٹیکنالوجی کے سربراہ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

سائنٹیفک ایوارڈ

مزید : صفحہ اول


loading...