کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 34 یونین کونسلیں حساس قرار

کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 34 یونین کونسلیں حساس قرار

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی انتظامیہ نے 2 روزہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ مہم کے دوران کراچی کی 34 انتہائی حساس یونین کونسلوں میں پانچ سال عمر تک کے ان بچوں کو پولیو کے قطر ے پلائے جائیں گے جو پولیو کے قطرے پینے سے رہ گئے ہیں۔ یہ خصوصی مہم وزیراعلی مراد علی شاہ کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے۔ مہم کو کامیاب بنانے کے لیے مذہبی رہنماؤں، علما، منتخب رہنماؤں اور رائے عامہ کے دیگر ماہرین کا تعاون حاصل کیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر