کراچی، 3 مختلف مقامات پرآتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہ وا

  کراچی، 3 مختلف مقامات پرآتشزدگی،کوئی جانی نقصان نہیں ہ وا

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقوں لیاقت آباد، برنس روڈ اور نیو کراچی میں آتشزدگی واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بر وقت ریسکیو کارروائی سے آگ پر قابو پالیا گیا تاہم آگ لگنے کی وجوہات سامنے نہ آسکیں۔لیاقت آباد فردوس شاپنگ مال کے قریب لکڑی کے کارخانے میں آگ لگی جسے بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیوں نے حصہ لیا۔شہر کی دوسری آگ برنس روڈ پر واقعے بیکری میں لگی جس کو ایک فائر ٹینڈر کی مدد سے بجھا دیا گیا۔نیو کراچی سیکٹر 12 سی کی تولیہ فیکٹری گزشتہ رات آگ لگنے کا تیسرا مقام تھا، فائربریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی اطلاع ملتے ہی 2 گاڑیاں روانہ کی گئی اور آدھے گھنٹے کی جدوجہد کے بعد اس آگ پر قابو پالیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مختلف واقعات میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ لگنے کی وجوہات بھی اب تک سامنے نہیں آسکی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر