سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی9ویں میٹنگ کا انعقاد، اہم فیصلے

سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی9ویں میٹنگ کا انعقاد، اہم فیصلے

  



کراچی (پ ر)سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی نویں میٹنگ زیرصدارت سید اعجاز علی شاہ شیرازی، مشیربرائے وزیراعلیٰ، سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ اور چیئرپرسن سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ گلشن اقبال میں 8جنوری کو منعقد کی گئی۔ جس میں سید ذوالفقار شاہ ایم پی اے، محترمہ شمیم ممتاز ایم پی اے، ڈاکٹر محمد نواز شیخ سیکرٹری سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، محترم شارق احمد سیکرٹری لاء ڈیپارٹمنٹ، بابر قدیر ایڈیشنل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ، سید اطہر شاہ جوائنٹ ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، ایڈووکیٹ جعفر رضا، ایڈووکیٹ شوکت راحیموں اور محترمہ زاہدہ ڈیتھو (CEO-SRPD) نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی ڈاکٹر عظیم الرحیم خان میو نے سیکرٹری کے فرائض انجام دیتے ہوئے میٹنگ کے ایجنڈا سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ اجلا س میں متفقہ طور پر مندرجہ ذیل فیصلے کئے گئے۔(1)اتھارٹی نے آٹھویں میٹنگ میں لئے گئے فیصلوں کو کنفرم کیا۔(2)اتھارٹی نے مالی سال 2019-20 کے پہلے دو کوارٹر(ششماہی) اخراجات کی منظوری دی۔(3)اتھارٹی نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے اسٹاف کے لئے اسپیشل پے الاؤنس کی مشروط منظور ی دی۔(4)اتھارٹی نے ہیڈ کوارٹر اور ضلعی سطح پر سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے دفاتر کے لئے عمارتیں کرائے پر لینے کے منصوبے کی منظوری دی اور اس کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دی۔(5)اتھارٹی نے سندھ چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کی ری اسٹرکچرنگ (تنظیم نو) کے لئے بھی کمیٹی تشکیل دی۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر