کراچی:جرائم کی صورتحال پر سی پی ایل سی کے اعداد و شمار جاری

کراچی:جرائم کی صورتحال پر سی پی ایل سی کے اعداد و شمار جاری

  



کراچی(رپورٹ / اے حبیب خان)سی پی ایل سی نے جرائم سے متعلق اعداد و شمار پر مشتمل گزشتہ سال کی حتمی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق شہریوں کو 30 ہزار 506موٹر سائیکلوں سے محروم کیا گیا جبکہ سڑکوں اور گلی محلوں سے شہریوں کے 45 ہزار 34موبائل فونز لٹیروں کے ہاتھ لگے،رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے باسی گذشتہ برس 1ہزار699 گاڑیوں سے بھی محروم کردئیے گئے،جبکہ اغواء برائے تاوان کے9 اور بھتہ خوری کے 32واقعات بھی سامنے آئے،گذشتہ سال شہر میں قتل وغارتگری کے و اقعات میں 363افراد لقمہ اجل بھی بنے،جبکہ شہر میں گذشتہ برس تین بینک ڈکیتیاں بھی ہوئیں،جبکہ شہریوں سے چھینی گئی591گاڑیاں،4ہزار 105موٹرسائیکلیں پولیس برآمد کرانے میں کامیاب ہوئی اور محض 3ہزار 463موبائل فونز ہی شہریوں کو واپس مل سکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...