غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے شہری آبادیوں میں قائم غیر قانونی ایل پی جی گیس کی دکانوں کے خلاف کارر وائی کافیصلہ کرلیا ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ اب حیدرآباد میں بھی کارروائی ہوگی۔کراچی اور حیدر آباد کے ریجنل سیکریٹریز غیر قانونی قائم دکانوں کے خلاف کارروائی کریں,کراچی اور حیدرآباد میں غیر قانونی LPG دکانوں کے مالکان ایک ہفتے کے اندر دکانیں بند کریں,آبادیوں کے اندرموجود دکانیں بند نہ ہوئی تو سخت کاروائی ہوگی,اویس شاہ نے افسران کو صوبے میں غیر قانونی ایل پی جی فروخت کرنے والے دکان سیل کرنے کے بھی احکامات جاری کیے.انہوں نے کہا کہ حیدرآباد لطیف آباد میں غیر قانونی LPG فروخت کرنے پر 4 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے، شہریوں کی زندگی بچانا سندھ حکومت کا اولین فرض ہے, شہری آبادیوں میں LPG گیس کی دکانیں ہونا خطرے کی گھنٹی ہے. صوبائی وزیر اویس شاہ نے کہا کہ صوبے میں کوئی واقعہ ہوا تو اس کا ذمہ دار ایریا کا ایس ایچ او اور ریجنل سیکریٹری ٹرانسپورٹ ہوگا