بھارتی حکومت اور انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کردی ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

بھارتی حکومت اور انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کردی ہے: ڈاکٹر سلیم حیدر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت اور انتظامیہ نے ظلم کی انتہا کردی ہے۔ یو نیورسٹی، کالجوں سمیت دیگر تعلیمی اداروں میں بھی مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مسلمان نوجوان طلبہ وطالبات کو جھوٹے مقدمات میں گرفتار کیا جاچکا ہے، بھارت کی جیلیں مسلمانوں سے بھری جارہی ہیں لیکن انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی ضمیر اس تمام صورتحال پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ بھارت میں آزادی سے جینے کا حق مانگ رہے ہیں جبکہ بھارت کے وحشی درندے اور نسل پرست حکمرانوں کو جبری بیدخل کرکے ان کی املاک پر ہندو جنونیوں کو بسانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی بھارت میں ظلم ہوا تو اسی کے بطن سے پاکستان وجود میں آیا اور اب بھی وہاں کئی پاکستان بنیں گے کیونکہ بھارت میں نہ صرف مسلمانوں بلکہ دیگر اقلیتوں کیخلاف بھی جس طرح کے وحشیانہ مظالم کئے جارہے ہیں وہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی حکمرانوں نے خود بھارت کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور اب اس تقسیم کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں 70 سال سے ظلم وستم کی سیاہ رات طاری ہے اب وہی عمل بھارت کی مختلف ریاستوں میں مسلمانوں کے ساتھ روا رکھا جارہا ہے۔ بھارتی اسٹیبلشمنٹ کی غلط روش نے بھارت کو بدامنی میں جھونک رکھا ہے اور آنے والا وقت بھارت کیلئے اور زیادہ خطرناک ہوگا۔