نارووال،آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 7بچے شدید زخمی

      نارووال،آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 7بچے شدید زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نارووال(نمائندہ خصوصی) نارووال نواحی علاقے بوبک مرالی میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے 7بچے شدید زخمی ہوگئے،ریسکیو 1122 کی امدادی گاڑیوں نے زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئے ڈسڑ کٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردیاجہاں تین بچوں کوتشویشناک حالت کے پیش نظر لاہور منتقل کردیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے بوبک مرالی میں آتش بازی کا سامان بنانے والے شہری وارث نے اپنا ناکارہ سامان باہر پھینکاتھا توگاؤں کے بچے اس ناکارہ سامان سے کھیل کھیلنے لگے اس دوران اچانک دھماکے سے آتش بازی کا سامان پھٹ گیا،جس سے علی رضا،زین،طلحہ،تفسم الرحمن،عبداللہ،احتشام علی اور حسین شدید زخمی ہوگئے۔ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹر لطیف افضل کا کہنا ہے کہ تین بچوں علی رضا،زین اور طلحہ کو تشویشناک حالت کے پیش نظر میوہسپتال لاہورمنتقل کردیاگیا ہے جبکہ دیگر چار بچوں کاہمارے سرجن اور ڈاکٹرز بہتر طریقے سے علاج کررہے ہیں اور انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ڈی پی اونارووال ذوالفقار احمد نے ہسپتال کا دورہ اور زخمی بچوں کی خیریت دریافت کی،والدین نے پولیس سے شفاف انکوائری کرکے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
بچے شدیدزخمی