سمندر میں کچرہ پھینکے جانے پر پانچ اداروں کو دوبارہ نوٹس

سمندر میں کچرہ پھینکے جانے پر پانچ اداروں کو دوبارہ نوٹس

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے مشیر برائے قانون, ماحولیات, موسمیاتی تبدیلی اور ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب کی ہدایات پر ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ نے سمندر میں بلدیاتی کچرہ پھینکے جانے کی عوامی شکایات پر کے ایم سی, ڈی ایم سی جنوبی, سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ, کے ڈبلیو ایس بی اور کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کو دوبارہ نوٹسز جاری کردئیے۔ایک ماہ قبل اس حوالے سے بھیجے گئے نوٹسز پر ان میں سے کسی ادارے نے کوئی جواب نہیں دیا تھا گزشتہ نوٹسز میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ مذکورہ معاملے کی روک تھام کی خاطر لیے گئے اقدامات سے ای پی اے سندھ کو آگاہ کریں تاہم کسی بھی ادارے نے اس حوالے سے بھی کوئی پیش قدمی نہیں دکھائی تھی۔اب کی بار دوبارہ بھیجے گئے نوٹسز میں انہیں ایک ہفتے کے اندر معاملے پر اپنی کارکردگی رپورٹ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔بصورت دیگر ان کے خلاف صوبائی ماحولیاتی قانون کے تحت ضابطے کی کارروائی کی جائے گی۔ضابطے کی کارروائی کے تحت سول جج یا جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں ان کے خلاف مقدمے کا اندراج بھی کیا جاسکتا ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...