قاسم نوید کی امریکن اسکالرشپ حاصل کرنے پر خصوصی بچوں کو مبارکباد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے سماعت سے محروم دو پاکستانی بچوں عثمان اور بابر کو امریکن اسکول برائے ڈیف سے اسکالرشپ ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 16 سال عثمان کا تعلق لانڈھی کراچی سے ہے جبکہ بابر کا تعلق ضلع مٹیاری سے ہے اور وہ پہلے پاکستانی سماعت سے محروم بچے ہیں جنھیں یہ اسکالرشپ ملی ہے۔ جمعہ کو یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ پاکستانی بچوں نے یہ اسکالرشپ حاصل کی ہے اور انہوں نے یہ بھی ثابت کردیا ہے کہ پاکستانی بچے قابلیت میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔ وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سید قاسم نوید قمر نے بھی دونوں بچوں کے والدین اور اساتذہ کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستان کا نام روشن کریں گے اور اپنی صلاحیتوں کے بل بوتے پر مذید ترقی کریں گے۔