کراچی: فیڈرل بی ایریامیں کیش وین لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

کراچی: فیڈرل بی ایریامیں کیش وین لوٹنے والا 4 رکنی گروہ گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر)کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کیش وین سے 27 لاکھ روپے لوٹنے والے 4 رکنی گروہ کو سینٹرل پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راو کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم کے 25 لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ واردات میں شامل 2 مرکزی ملزمان سمیت گروہ میں شامل 4 ڈکیت پکڑے گئے ہیں، جن میں سے سیف اللہ اور بادشاہ حسین مرکزی ملزمان جبکہ یوسف اور امجد ان کے ساتھی ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ ایک ہفتے کے اندر ملزمان کی گرفتاری جدید طریقہ تفتیش اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمان کے قبضے سے شہریوں سے چھینے گئے متعدد موبائل فونز اور دیگر املاک بھی برآمد کی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملزم سیف اللہ واردات کے دوران فائرنگ سے زخمی ہوا جس کے بعد اس نے انتہائی چالاکی سے اپنے مخالفین پر تھانہ اورنگی ٹاون میں اقدامِ قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کروا دیا۔عارف اسلم راو کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی ڈکیتی، راہزنی اور شہریوں کو ہلاک و زخمی کرنے کی سنگین وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان عادی مجرم ہیں اور کئی مرتبہ گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ملزمان کے اس خطرناک گروہ کے مزید ساتھیوں کی تلاش جاری ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...