رینجرزکی مختلف علاقوں میں   کارروائیاں،13ملزمان گرفتار

  رینجرزکی مختلف علاقوں میں   کارروائیاں،13ملزمان گرفتار

  



کراچی (کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 13ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات برآمد کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق گڈاپ ٹان، گلشنِ معمار،مدینہ کالونی،اتحاد ٹاؤن اور کلری کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 8ملزما ن امیرالدین سلمان، احسان اللہ، حضرت گل،کامران عزیز، رحیم عرف فرو،عبدالصمد عرف ناز،کامران اور فراز کو گرفتارکیا جوڈکیتی، منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔  ادھر گڈاپ ٹان، گلشنِ معمار اورمدینہ کالونی کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد علی،زاہد احمد خان ثاقب عرف زبیر، محمدسنی، سید زین عباس زیدی اور  ندیم شیخ کو گرفتار کیا جوغیر قانونی اسلحہ رکھنے اور دہشت گردی میں سہولت کاری جیسے جرائم میں ملوث ہیں۔گرفتار  ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر