حکومت پسے ہوئے طبقات کو حقوق دینے میں ناکام رہی،اشرف بھٹی
لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پاکستان کی غریب اور مظلوم عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔عوام کے مسائل کا حل صرف بھٹو عزم کے فکر و فلسفے میں موجود ہے شہید بھٹو نے روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لگا کر عوام کے بنیادی مسائل کی نشان دہی کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے حکومت ٹیکسوں میں بے جا اضافہ کر کے عوام کے غم و غصہ میں اضافہ کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو سہولیات تو دے نہیں رہی لیکن چاہتی ہے کہ عام آدمی جو کماتا ہے وہ حکومت کو دے دے۔ عوام کا دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے جبکہ حکومت عوام کے منہ سے آخری نوالا بھی چھیننا چاہتی ہے۔