ایف بی آر کا غیر قانونی سگریٹ فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز

    ایف بی آر کا غیر قانونی سگریٹ فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائی کا آغاز

  



لاہور(این این آئی)وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے غیر قانونی سگریٹس فروخت کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کا آغاز کردیا۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ غیر قانونی سگریٹ کی فروخت سے حکومت کو سالانہ 35 ارب روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ایف بی آر کے ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ کو چھاپے مارنے کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔چھاپوں کے دوران غیر قانونی سگریٹ کی فروخت میں ملوث افراد پر ایک لاکھ روپے جرمانہ اور پانچ سال کی قید ہوگی۔ذرائع کے مطابق ملنے والے احکامات کے تحت غیر قانونی سگریٹ کے کاروبار میں ملوث گاڑی کو بھی ایف بی آر کا ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ محکمہ ضبط کرنے کا مجاز ہوگا۔

ایف بی آر/ سگریٹ

مزید : صفحہ آخر